جشن آزادی پاکستان حیدرآباد میں بھی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا

رات اور دن بھر شہر کے مختلف راستوں سے نوجوانوں کی ریلیاں نکلتی رہیں

منگل 14 اگست 2018 23:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) جشن آزادی پاکستان حیدرآباد میں بھی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا، رات اور دن بھر شہر کے مختلف راستوں سے نوجوانوں کی ریلیاں نکلتی رہیں، نوجوان اور بچے قومی نغموں پر رقص کرتے رہے، لطیف آباد نمبر 7 میں امریکن ہسپتال کے قریب قومی نغموں کے ساتھ "الطاف حسین" کے ترانے بھی بجتے رہے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد شہر قاسم آباد اور لطیف آباد کے مختلف علاقوں سے نکلنے والی ریلیاں جب لطیف آباد نمبر 7 امریکن ہسپتال کے قریب پہنچیں تو وہاں قومی نغموں کے ساتھ دیگر جماعتوں اور "الطاف حسین" کے ترانے بھی بجتے رہے اور نوجوان رقص کرتے نظر آئے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں