احتساب عدالت حیدرآباد نے سابق ٹی ایم اے عمر کو ٹ اور نجی ٹھیکیدار کو چار سال قید 2کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنائی دی

جمعرات 16 اگست 2018 00:02

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) احتساب عدالت حیدرآباد نے سابق ٹی ایم اے عمر کو ٹ اور نجی ٹھیکیدار کو چار سال قید 2کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے، احتساب عدالت نے مقدمہ نمبر5/2015میں نامزد ملزمان سابق ٹی ایم او عمر کوٹ نظام الدین شاہانی اور نجی ٹھیکیدار محمد اسلم سولنگی کو سرکاری فنڈز میں 5کروڑ 19لاکھ51ہزار404روپے خرد و برد کرنے کا الزام ثابت ہو جانے پر چار سال قید اور2کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے جبکہ مذکورہ مقدمہ میں چار افراد کو جرم ثابت نہ ہو نے پر بری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں