جائیکا لیا قت یو نیو رسٹی ہسپتا ل میں5 سو بستر وں پر مشتمل جدید میٹر نل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر قائم کریگی

پیر 20 اگست 2018 19:33

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) جا پا ن انٹر نیشنل کو آپر یشن ایجنسی (جے آئی سی اے ) لیا قت یو نیو رسٹی ہسپتا ل میں تقریباً 500 بستر وں پر مشتمل میٹر نل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر قائم کرے گی جس میں دور جدید کے مطابق زچہ و بچہ کیلئے تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جا پا ن انٹر نیشنل کو آپر یشن ایجنسی (جائیکا)کے اعلیٰ سطحی وفد نے گذ شتہ روزمیڈ یکل سپرنٹنڈ نٹ لیا قت یو نیو رسٹی ہسپتا ل حیدرآبادو جا مشورو ڈاکٹر عبد الو ہا ب ودھو سے انکے دفتر واقع سول ہسپتا ل حیدرآباد میں ملاقات کی جس میں ایل یوایچ کے ڈائر یکٹر ایڈ من وفنا نس عبد الستار جتو ئی ،اے ایم ایس جنر ل ڈاکٹر نعیم ضیا ء میمن اور دیگر افسران بھی موجود شریک تھے اس موقع پر جائیکا کے وفد نے میڈ یکل سپرنٹنڈ نٹ لیا قت یو نیو رسٹی ہسپتال حیدرآبادو جا مشورو ڈاکٹر عبد الو ہا ب ودھوکو لیا قت یو نیو رسٹی ہسپتا ل میں تقریبا 500 بستر وں پر مشتمل میٹر نل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر قائم کر نے کے سلسلے میں آگاہ کیا اور بتا یا کہ جے آئی سی اے،حکومت سندھ اور مقامی ہسپتال انتظا میہ کے تعاون سے مذکورہ زچہ و بچہ سینٹر قائم کر یگی جس میں ہسپتا لو ں میں استعمال ہو نے والی تمام جد ید مشینر ی کے ساتھ ساتھ تمام سہو لتیں موجود ہو نگی جو کہ دور جد ید کا اپنی مثال آپ ہسپتال ہو گا اس موقع پر ڈاکٹر عبد الو ہا ب ودھو نے وفد کو یقین دلا یا کہ مذکورہ سینٹر کے قیا م کے سلسلے میں انکے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتے ہوئے تر جیحی بنیادوں پر شانہ بشانہ کا م کر یں گے ڈاکٹر عبد الو ہا ب ودھو نے مز ید کہا کہ ہما رے ہسپتال میں تقریبا 18اضلاع سے مختلف امر اض کے اپنی زند گیو ں سے مایو س مریض آتے ہیں جن کے علا ج کے سلسلے میں ہما ری کو شش ہو تی ہے کہ انہیں پر سکو ن ما حو ل میں بہتر علاج کیلئے تمامتر سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کا علاج مکمل تو جہ کے ساتھ کیا جا ئے جبکہ انہیں اچھی خو راک بھی مہیا کی جا تی ہے اور اگرزیر علاج مریض کو کو ئی ادویا ت با زار سے خر ید نا پڑ ے تو اسکے علا ج کو جا ری رکھتے ہوئے با زار سے خر ید کر مہیا کر تے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں