عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں 22 اگست سے 24 اگست تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے‘ ڈویژنل کمشنر حیدرآباد

پیر 20 اگست 2018 21:22

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد عبدالوحید شیخ نے اپنے ایک اعلامیہ کے ذریعے حیسکو کی چیف ایگزیکیوٹو آفیسرحیدرآباد کو کہا ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں 22 اگست سے 24 اگست تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں‘ بالخصوص واساکے نکاسی وفراہمی آب پمپنگ اسٹیشنز پربجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایاجائے تاکہ بلارکاوٹ نکاسی وفراہمی آب کا کام جاری رہے اور صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کو یقینی بناکرلوگوں کو پریشانی سے بچایاجاسکی-

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں