ڈویژنل کمشنر حیدرآباد عبدالوحید شیخ کی زیر صدارت اجلاس‘

عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا

پیر 20 اگست 2018 21:22

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد عبدالوحیدشیخ کی زیر صدارت شہباز ہال حیدرآباد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے، انہیں مقررہ ٹھکانے لگانے ، نکاسی آب کی جاری اسکیموں اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون فیصل احمد عقیلی ،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محمد اسلم سومرو ، مینجینگ ڈائریکٹر واسا سلیم الدین قریشی ، میونسپل کمشنر حیدرآباد ، سپرنٹینڈنگ انجنیئرپبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ حیدرآباداور حیدرآباد کے تمام تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنرزنے شرکت کی - اجلاس میں متعلقہ محکموں کی جانب سے کمشنر حیدرآباد کو عیدالاضحیٰ کے لیے تیار کیے جانے والے کانٹیجنسی پلان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس کو بریف کرتے ہوئے مینجنگ ڈائریکٹر واسا سلیم الدین قریشی کا کہنا تھا کہ نکاسی آب اور واٹر سپلائی کی اسکیموں پر کام کیا جارہا ہے تاکہ نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو مزید موثر بنایا جاسکے اس موقع پر میونسپل کمشنر حیدرآباد نے اجلاس کو عیدالاضحیٰ کانٹیجنسی پلان 2018 پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ عید الضحیٰ کے موقع پر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 80 گاڑیوں اور تین سو کے اضافی عملے کے ہمراہ شہر بھر سے قربانی کے جانوروں کی الائِشیں اٹھانے کا کام کیا جائیگاجبکہ اس عمل کے دوران معمول کی صفائی ستھرائی کا کام بلاتعطل مزید بہتر بنایا جائیگاجبکہ شہریوں کو پینافلیکس آویزاں کرکے اس بات کی ترغیب دی جائیگی کہ آلائشیں اور کچرا مقرر مقامات پر پھینکا جائے کمشنر حیدرآباد عبدالوحید شیخ نے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ بروقت الائشیں اٹھائے جانے کو یقینی بنایا جائے ، صفائی ستھرائی ، نکاسی و فراہمی کے کام میں کسی بھی قسم کی غلفت نہیں کی جائے جبکہ متعلقہ اداروں کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں اور انہیں عیدالضحیٰ کے موقع پر اپنے فرائض کی ادائیگی کی تلقین کی جائے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوام کی آسانی کے لیے متعلقہ محکموں میںشکایتی سیل قائم کریں جبکہ الائشیں اٹھانے کا کام رات دن کی بنیاد پرعید کے تینوں دن جاری رکھا جائے اور جن مقامات سے آلائشیں اٹھائیں جائیں وہاں فوری طور پر اسپرے کیا جائے تاکہ عوام الناس کو وبائی امراض سے محفوظ رکھاجاسکے جبکہ لوگوں کو آمادہ کیاجائے کہ وہ الائشیں صرف مخصوص جگہوں پر پھینکے انہوں نے کہا کہ وہ عید کے دنوں میں خود بھی شہر کا دورہ کریں گے جبکہ کہیں بھی گندگی یا الائشیں نظر آنے کی صورت میں ذمہ دار متعلقہ عملہ ہوگاانہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ سڑکوں اورگلیوں میں آلائشیں پڑی رہنے کی کوئی شکایت نہ ہواور انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پرہمیں عوام کو بہترین اور صحتمند ماحول فراہم کرنا ہے جس کے لیے نیک نیتی کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں-

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں