حیدرآباد، وزیر اعظم عمر ان خا ن اور انکی ٹیم اپنے وعدوں کی تکمیل کیلئے بھر پو ر جد وجہد کر یں گے،محمد خا لد قادری

منگل 21 اگست 2018 20:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) سندھ کے مذ ہبی و سما جی رہنما محمد خا لد قادری نے اپنے بیا ن میں نو منتخب وزیر اعظم عمر ان خا ن کے خطاب ،وژن کو خو ش آئند قرار دیتے ہو ئے اُمید ظا ہر کی ہے کہ وہ اور انکی ٹیم اپنے وعدوں کی تکمیل کیلئے بھر پو ر جد وجہد کر یں گے ،موروثی سیا ست اور کرپشن کا خا تمہ اہم ضر ورت ہے ایوان صدر، وزیر اعظم ہا ئو س ،چیف منسٹر ہا ئو س،گو رنر ہائو س کو یو نیو رسٹیوں میں تبد یل کر دیا جا ئے تا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کی تعداد میں اضا فہ ہو سکے ،انہو ںنے کہا کہ عوام دوائوں کیلئے تر ستی رہی ،مہنگا ئی نے جینا دوبھر کر دیا ،پینے کیلئے پا نی نہ مل سکا پسماند ہ علا قوں میں بچوں کو تعلیم میسر نہیں ،ملک پر غیر ملکی قر ضہ چڑ ھتا رہا ،بے روزگا ری میں اضا فہ ہو تا رہا ،لو گ فاقہ کشی اور خو دکشی کر تے رہے مگر یہ نا اہل اور راشی حکمر ان شاہا نہ زند گیا ں عوام کے خو ن پسینے کی کما ئی سے دیئے گئے ٹیکس پر بسر کر تے رہے اور کرپشن کا پیسہ با ہر منتقل کر تے رہے تا ہم اب وقت آگیا ہے کہ جن لوگو ں نے ملک کو دیمک کی طر ح لو ٹ کر کھو کھلا کیا ہے گذ شتہ 30سالو ں میں کھر بو ں روپے کے قرضے معاف کر وائے ہیں ان سب سے لو ٹا ہوا پیسہ اور معاف کر وائی گئی رقم وصول کر کے غیر ملکی قر ضہ اتارا جا ئے جسکی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی اور مہنگا ئی میں اضا فہ ہو تا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں