حیدرآباد، عید الاضحی دراصل ایثار قربانی کے جذبے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا نام ہے،سید طیب حسین

منگل 21 اگست 2018 20:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) میئر حیدرآباد سید طیب حسین اور ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی نے عید الاضحی کے موقع پر شہریا ن حیدرآباد کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحی دراصل ایثار قربانی کے جذبے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا نام ہے جو اس بات کا تقاضاکر تا ہے کہ ہم نماز عید میں اللہ تبارک تعالیٰ کے شکر گزار ہونے کے ساتھ اپنے ملک کی سا لمیت و بقاء اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کریں اور اپنے عمل سے شہر اور ملک کا نام روشن کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمیں عید الاضحی کی خوشیوں میں غریب مستحقین کو ضرور شریک رکھیں اور اپنا یہ فر یضہ نیک نیتی سے ادا کریں کیونکہ یہی قربانی کا اصل مقصد ہے۔ انہوں نے شہریان حیدرآباد سے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر ہمارے حق میں بھی دعا کریں کہ اللہ تبارک تعالیٰ ہمیں اپنے شہر اور شہریان حیدرآباد اس بات کا بھی عہد کریں کہ وہ اپنے ملک کی تعمیر و ترقی اور خو شحالی کیلئے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ عید الاضحی کے ایام میں بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے عملے سے تعاون کرکے شہر کو صاف ستھرا خوشگوار ماحول فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں