میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیاقت یونیورسٹی اسپتال نے 13 محرم الحرام تک سول اسپتال حیدرآباد میں ایمرجنسی نافذ کردی

پیر 17 ستمبر 2018 23:22

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد ،جا مشورو ڈ اکٹر عبدالوہاب ودھو نے یکم محرم الحرام سی13محرم الحرام تک سول ہسپتال حیدرآباد و جامشورومیں فوری طور پر ایمر جنسی نا فذ کر کے ہسپتا ل کے ڈ اکٹر ز ، پیر ا میڈ یکل اور نر سنگ اسٹا ف سمیت اور دیگر ملازمین کی ہفتہ وار سمیت تمام چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

یہ بات انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد و جامشورو کے افسران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے بتائی ،اجلاس میں اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر نعیم ضیاء میمن ،اے ایم ایس ڈاکٹر شوکت علی لاکھو ، آر ایم او ڈاکٹر نعیم میمن ،اے ڈی ایس ڈاکٹر شاہد جونیجو، اے ایم ایس جنرل جامشورو ڈاکٹر سکندر کھوکھراور دیگر افسران کے علاوہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے انچارجز بھی موجود تھے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 7سے 10محرم الحرام میں کسی بھی ایمرجنسی کے پیش نظر شعبہ حادثات (لا ل بتی) اور ایمر جنسی آپر یشن تھیٹر میں ہر قسم کی ادویہ اور آپر یشن میں استعمال ہو نے والے جراحی کے سامان و ادویہ میں اضافہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے ایک سرکیولرکے ذریعے ہسپتا ل کے تمام وارڈو شعبہ جات کے انچارجز کو بھی احکامات جاری کردیئے گئے ہیںکہ وہ شعبہ حادثات اور ایمر جنسی آپر یشن تھیٹر میں تمام ضروری سامان کی موجود گی کو یقینی بنائیں اور 24 گھنٹے ڈیوٹیوں پر الرٹ رہنے کو ترجیح دیں ، اجلاس میں حیدرآباد وجامشورو ہسپتال انتظامیہ کے افسران پر مشتمل دو ایمرجنسی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں جن میں سول ہسپتال حیدرآباد کیلئے اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر نعیم ضیاء میمن کی سربراہی میں جبکہ جامشورو ہسپتال کیلئے اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر سکندر کھوکھر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور یہ کمیٹیاں وقتاً فوقتاً ہسپتال میں مختلف وارڈ اور شعبہ جات کے دورے کریں گی اور ادویہ سمیت جراحی کے سامان کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرزو پیرامیڈیکل اور نرسنگ اسٹاف کو چیک کرکے کارکردگی کا جائزہ لیتی رہیں گی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالوہاب ودھو نے بتایاکہ ماتمی جلوسوں اور تعزیہ داری کے روٹ سمیت حساس مقامات پر ایمولینسز ، پیرامیڈیکل اسٹاف، جراحی کے سامان ، ڈریسنگ ایمرجنسی ادویہ کے ساتھ الرٹ رہتے ہوئے ماتمی جلوسوں اور تعزیہ داروں کے ساتھ ایمبولینسز بھی ساتھ ساتھ ہونگیں جبکہ ہم حیدرآباد ضلعی انتظامیہ سمیت عزاء دار تنظیموں کے رہنمائوں اور ماتمی جلوسوں کے منتظمین کیساتھ مکمل رابطے میں رہیں گے،ان کا کہنا تھا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران میں خود سول ہسپتال حیدرآباد و جامشورو کے دورے کرتا رہوں گا جبکہ یکم محر م الحر ام سے 13، محر م الحر ام تک دونوں ہسپتالو ں میں ایمر جنسی نافذ رہے گی ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں