حضرت امام حسینؓ نے ظلم، بربریت اور ناانصافی کے سامنے گردن جھکانے کے بجائے حق اور سچ کی خاطر شہادت کا راستہ اختیار کیا، ایاز لطیف پلیجو

حقوق کی حفاظت کرنا حسینیت ہے اور یہ اپنی جان کی حفاظت سے زیادہ ضروری ہے، حضرت امام حسینؓ کی قربانی کا دنیا کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:11

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے ظلم، بربریت اور ناانصافی کے سامنے گردن جھکانے کے بجائے حق اور سچ کی خاطر شہادت کا راستہ اختیار کیا، حقوق کی حفاظت کرنا حسینیت ہے اور یہ اپنی جان کی حفاظت سے زیادہ ضروری ہے، حضرت امام حسینؓ کی قربانی کا دنیا کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سانحہ کربلا ظلم و بربریت اور ناانصافی کے خلاف عظیم جنگ تھی، امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کے ساتھ ہمت، حوصلے اور جذبے کے ساتھ دہشت گردی ظلم و جبر اور جھوٹ کا مقابلا کیا، انہوں نے کہا کہ ہر دور میں ظلم اور ناانصافی یزیدیت ہے اور اس کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا اور جدوجہد حسینیت ہے، ظلم اور جبر کے آگے جھکنے سے انکار حسینیت ہے، یوم عاشور ہمیں حضرت امام حسینؓ کی بے مثال قربانی اور شہادت کی یاد دلاتا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ اور پاکستان کے لوگ امن، انصاف اور ترقی کے لیئے ظلم، جہالت، آمریت، دہشت گردی، بربریت، تشدد اور عدم برداشت کے تباہ کن نظریات کے خلاف جدوجہد کے لئے میدان میں نکلیں، حضرت امام حسینؓ کے پیغام پر عمل کرکے ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں