پاکستان امن کا داعی ہے، کوئی ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے، صاحبزادہ احسن ناغڑ

پیر 24 ستمبر 2018 21:53

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان امن کا داعی ہے لیکن کوئی ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے۔ ان خیالات کا اظہار قومی امن کمیٹی برائے بین الاقوامی ہم آہنگی کے رہنماؤں مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ احسن ناغڑ، محمد ہارون غوری ایڈووکیٹ ،محمد رئیس شیخ ، شوکت سومرو،سلیم جاوید ، محمد عاصم قریشی ،محمد ظفر حسین اور دیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہو نے کے ساتھ ساتھ ایٹمی طاقت بھی ہے اور یہ صلاحیت اس نے خطہ میں طاقت کو توازن برقرار رکھنے کے لیے حاصل کی ہے، بھارتی آرمی چیف کی جانب سے ایک ایٹمی طاقت کو دھمکیاں دینا کسی صورت مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت اپنی نااہلیت کو چھپانے کے لیے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرتی ہے لیکن ہم گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم پاکستان کے دفاع کے لیے متحد ہے اور پاک افواج کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کرتی ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں