ہندوستان کی گیدڑبھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں پاکستان کی آرمی پاکستان کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے ،

رہنما ملی مسلم لیگ ہندوستان نے دوبارہ حملہ کرنے کی جسارت کی توجلد شکست سے دوچار ہونا پڑے گا

پیر 24 ستمبر 2018 23:03

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) ملی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما وزونل زمہ داران نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی گیدڑبھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں پاکستان کی آرمی پاکستان کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے ،ہندوستان نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی مگر اللہ نے ان کی ہر کوششوں کو ناکام کیا ہے ،اسی طرح ہندوستان نے دوبارہ حملہ کرنے کی جسارت کی توجلد شکست سے دوچار ہونا پڑے گا،ملی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما فیصل ندیم و زونل زمہ داران حافظ محمد انور، اسامہ عسکری ،حنظلہ اشرف، غلام قادر سبحانی نے ہندوستانی چیف آف آرمی اسٹاف کے بیان کے بعد ردِعمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندوستانی گیدڑ دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہندوستان نے ہمیشہ پاکستان کو کمزور سمجھا ہے مگر یہ اس کی بھول ہے ،پاکستان کا دفاع آج مضبوط ہاتھوں میں ہے پاک فوج اپنا دفاع کرنا جانتی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اگر زبردستی جنگ مسلط کی گئی تو سندھ کا ایک ایک بچہ مل کر ہندوستان کا مقابلہ کریگاانہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ بھا ر تی جنگی جنون کا نوٹس لے انہوں نے کہا کہ بھارت اس خو ش فہمی میں نہ رہے کہ وہ جنگ کریگا اور سندھی بلوچ اس جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے مگریہ اس کی خام خیالی ہے ہمیشہ سندھ کے لوگوں نے جب بھی ملک پر مشکل وقت آیاتو اس کے دفاع کیلئے اپنی قربانیاں پیش کی ہیں اورملک کے دفاع کے لئے اپنا کردارادا کیااور اسی طرح حسب روایت ہندوستان نے کشمیری مسلمانوں کا خون بہایا اس نا حق خون کی وجہ سے کشمیر کے اندر آزادی کی تحریک اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے وہ وقت دور نہیں جب ہندوستان کے اندر مختلف علاقوں سے مزید آزادی کی تحریکیں جنم لیں گی ہندوستان ٹکڑے ٹکڑے ہوگاتب ہند میں سے کئی پاکستان جنم لیں گے ، انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ مظلوم کشمیریوں کی آہیں اور صدائیں رنگ لائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی دفاع اور سلامتی کیلئے بھرپور کردار ادا کریںگے ملی مسلم لیگ ہندوستان کیخلاف سندھ بھرمیں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے اور ہندوستان کیخلاف عوام کی ذ ہن سازی کریں گے انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے سندھ کے کسی بھی علاقے پر حملہ کرنے کی جسارت کی تواس کا بھرپور جواب دیا جائے گااور ملی مسلم لیگ سندھ کی عوام کو ہندوستان کے خلاف متحد اور منظم کریگی ۔

(جاری ہے)

تاکہ ہندوستان کی سازشوں سے عوام کو اگاہ کیا جاسکے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں