پبلک اسکول حیدرآباد کے اساتذہ کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی دھرنا ، شہباز بلڈنگ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں

منگل 25 ستمبر 2018 20:46

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) پبلک اسکول حیدرآباد کے اساتذہ کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی دھرنا ، شہباز بلڈنگ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ، شہریوں کو پریشانی،پبلک اسکول حیدرآباد کے مرد و خواتین اساتذہ اور دیگر اسٹاف نے تنخواہوں کی تاخیر سے ادائیگی اور 2013ء میں تنخواہوں میں کئے گئے اضافہ کے مطابق تنخواہیں ادا نہ کرنے پر بطور احتجاج شہباز بلڈنگ کے باہر دھرنا دیا جس سے شارع فاطمہ پر گاڑیوں لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

عین تعلیمی اداروں کی چھٹی کے وقت ٹریفک جام ہو نے سے شہریوں بالخصوص اسکولوں کے طلبہ و طالبات کو دیر تک انتظار اور دشواری کا سامنا کرنا پڑا ،اس موقع پر خواتین اساتذہ عابدہ خان ، شازیہ عمرانی ، صائمہ آخوند، شبانہ شاہ ،مس عالیہ ، مس شبنم ،اشوک کمار ، الھہ بخش کھوسو اور دیگر نے خطاب بھی کیا تاہم بعد میں ڈپٹی کمشنر کی نمائندہ اسسٹنٹ کمشنر سائرہ نے احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کئے اور بعض یقین دہانیوں پر اساتذہ منتشر ہو گئے -

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں