مٹھل شیخ کو سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن سرکل لاڑ اور عبدالستار سوہو کو منیجر سی ایم اینڈاو حیسکو تعینات کر دیا گیا

منگل 25 ستمبر 2018 22:48

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء)مٹھل شیخ کو سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن سرکل لاڑ اور عبدالستار سوہو کو منیجر سی ایم اینڈاو حیسکو تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن حیسکو احمد سعید سولنگی نے محمد مٹھل شیخ کو (S.E ) سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن سرکل لاڑ اور عبدالستار سوہو کو منیجر CM&O (سی ایم اینڈاو ) حیسکو مقررکر دیا ہے، یہ دونوں افسران ترقی ملنے پر سیپکو سکھر تعینات ہوئے تھے جس کے بعد پیپکو نے ان دونوں سپرنٹنڈنگ انجینئرز کا تبادلہ سیپکو سکھر سے حیسکو حیدرآباد کردیا گیا ہے، درایں اثناء چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو رحم علی اوٹھو و اور دیگر سینئر افسران نے محمد مٹھل شیخ اور عبدالستار سوہو کی حیسکو میں واپسی اور تعیناتی کے آرڈر جاری ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے حیسکو کی ترقی کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں