حکومت نے عوام کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے کوٹری تا روہڑی ریلوے اسٹیشن ٹرین سروس شروع کردی

منگل 16 اکتوبر 2018 23:47

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) حکومت نے عوام کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے کوٹری تا روہڑی ریلوے اسٹیشن ٹرین سروس شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

موہن جو دوڑو پیسنجر ٹرین براستہ لاڑکانہ کوٹری سے روہڑی جائے گی، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پہلے ہی اس ٹرین کا روہڑی میں افتتاح کرچکے ہیں، کوٹری سے جانے والی پسنجر ٹرین کا افتتاح منگل کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کراچی ارشد سلام خٹک نے کیا اس موقع پر اسٹیشن ماسٹر کوٹری اور دیگر ریلوے افسران بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں