موٹر وے ایم 9پر ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق، 6زخمی ہو گئے

منگل 16 اکتوبر 2018 23:47

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) موٹر وے ایم 9پر ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 6زخمی ہو گئے ، 2کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ،موٹر وے M9پر لونی کوٹ تھانہ کی حدود میں کندھاری ہوٹل کے قریب ایک ٹرالر اور وین کی ٹکر ہو گئی، بتایا جاتا ہے کہ ٹرالر اچانک مڑ گیا جس سے وین اس سے ٹکراتی ہو ئی کھائی میں جاگری اس حادثے میں وین کا ڈرائیور 40سالہ ساجد علی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 45سالہ خاتون زاہدہ نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑا، لمس ہسپتال میں6 زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں