حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

بدھ 17 اکتوبر 2018 20:34

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) حیدر آباد میں ٹنڈو جام تھانہ کی حدود زمان شاہ لنک روڈ ڈاکوؤں اور پولیس میں مقابلہ ہوا پولیس کے مطابق ایس ایچ او ٹنڈو جام گشت پر تھے کہ انہوں نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو جڑیو بھیل ولد سارنگ سکنہ ٹنڈو الہیار پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ اسکا ساتھی رات کی تاریکی اور فائرنگ کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو گیا پولیس نے زخمی ڈاکو سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور ٹی ٹی پسٹل برآمد کی ہے -

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں