ضمنی انتخابات میں حکمراں جماعت تحریک انصاف کا اپنی بعض جیتی ہوئی نشستوں کا ہارنا ان کیلئے لمحہ فکریہ ہے،صاحبزادہ زبیر

قوم کو اس حکومت سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، قوم کے ان پر اعتماد میںکمی کیوں آئی موجودہ حکمرانوں کو اس کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہئے

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں حکمراں جماعت تحریک انصاف کا اپنی بعض جیتی ہوئی نشستوں کا ہارنا ان کیلئے لمحہ فکریہ ہے، قوم کو اس حکومت سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، قوم کے ان پر اعتماد میںکمی کیوں آئی موجودہ حکمرانوں کو اس کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہئے اور جو عوامل اس عدم اعتماد کا سبب بنے ہیں اس کے تدارک کی کوشش کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ڈاکٹر صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہارنے کی وجوہ ان کی پارٹی کے اپنے رہنماؤں اور دیگر غیر جانبدار مبصرین کے مطابق پارٹی میں اندرونی اختلافات کے علاوہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ،ڈالرکی غیرمعمولی اڑان ،آئی ایم ایف کے پاس جانے کو خودکشی قرار دینے کے باوجود اس کے پاس جانا اور اس کے باعث مہنگائی کا بڑھنا، تحفظ ناموس رسالت کے خلاف اقدامات بھی اس شکست کے اسباب میں سے اہم سبب ہیں، انہوں نے کہا کہ تعجب کی بات یہ ہے کہ ان اسباب کو ختم کرکے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے بجائے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کے فیصلے کی خبریں دی جارہی ہیں جس سے حکومت کی ساکھ اور مقبولیت میں مزید کمی کا پیدا ہوجانا فطری عمل ہوگااور اب تو موجودہ حکمراں ان ساری خرابیوں کا ذمہ دار پچھلی حکومت کو بھی قرار نہیں دے سکتے کیونکہ موجودہ وزیر خزانہ اسد عمر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے فیصلوں کی تائید اور تعریف کردی ہے اب موجودہ حکمرانوں کے پاس ان سخت ترین معاشی اقدامات کا کیا جواز رہ گیا ہے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں