حکومت پاکستان 27اکتوبر کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم سیاہ کے طور پر منا رہی ہے ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی مذکورہ دن پر صبح ساڑھے 10بجے ایک آگاہی ریلی کا اہتمام کیا جائیگا،محمد اسلم سومرو

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محمد اسلم سومرو نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان 27اکتوبر کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم سیاہ کے طور پر منا رہی ہے جبکہ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی مذکورہ دن پر صبح ساڑھے 10بجے ایک آگاہی ریلی کا اہتمام کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں یوم سیاہ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم ہر مشکل وقت میں کشمیر کی عوام کے ساتھ ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایات کی کہ وہ بھی اس قومی فریضے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں لوگوں میں اس حوالے سے آگاہی کیلئے کام کرنا ہوگا تاکہ ہماری نئی نسل کشمیر کے مسئلے کے متعلق معلومات حاصل کر سکے۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے انتظامات سے متعلق آگاہ کیا ۔ اجلاس میں لوگل گورنمینٹ ، محکمہ تعلیم ، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمینٹ اور اسپورٹس ڈیپارٹمینٹس نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں