تحریک انصاف کی رہنماانیسہ ہارون کا قاسم آباد میں مسلسل گندے پانی کی فراہمی پر احتجاج

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:44

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کی رہنماانیسہ ہارون نے قاسم آباد میں مسلسل گندے پانی کی فراہمی پر شدید احتجاج کیا ہے انہوں نے قاسم آباد کے باشندوں کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ قاسم آباد اور مختلف علاقوں میں گذشتہ دو ماہ سے انتہائی مضرِ صحت ، گندا اور بدبو دار پارنی فراہم کیا جارہا ہے یہاں نکاسی و فراہمی آب کا نظام بری طرح خراب ہے جس سے شہری بے حد پریشان اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسکا فوری نوٹس لیں اور عوام کو فلٹر پانی فراہم کرایا جائے انہوں نے واٹر کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم سے بھی فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے -

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں