حیدرآباد ، حلقہ پی ایس 67سمیت شہر کے مختلف علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں،عرفان انجم

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عرفان انجم نے وزیر اعظم عمران خان، پی ٹی آئی سندھ کے صدر امیر بخش بھٹواور سندھ کے جنرل سیکریٹری حلیم عاد شیخ سے اپیل کی کہ حیدرآباد کے صوبائی حلقہ پی ایس 67سمیت شہر کے مختلف علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں دوسری صورت میں وہ اپنے ساتھیوں سمیت آئندہ بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کرکے احتجاج کریں گے ۔

(جاری ہے)

حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے صوبائی حلقہ پی ایس 67 کے عوان کو درپیش مسائل اور علاقہ میں ترقیاتی کاموں پر توجہ دی جائے دوسری صورت میںآئندہ بلدیاتی انتخابات میں حیدرآباد کے عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دینے سے قاصر ہو نگے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو بڑا سیاسی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے،انہوں نے کہاکہ عام انتخابات 2018ء ے دوران پی ٹی آئی قیادت اور پی ٹی آئی کے امیدوار امید علی جونیجو نے مجھے اپنے حق میں صوبائی حلقہ پی ایس 67سے دستبردار کراتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرنے اور علاقہ میں ترقیاتی کام کرانی کی یقین دھانی کرائی تھی لیکن حکومت کی 60روز کی کارکردگی کے دوران حیدرآباد کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں