قبائلی اضلاع میںامن کو برقرار رکھنے کیلئے صحافیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،لیفٹیننٹ کرنل تنویر

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:18

جمرود۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) سوات سکاوٹس 213 ونگ کے لیفٹیننٹ کرنل تنویر نے کہاہے کہ شرپسندوں کیلئے علاقے میں کوئی جگہ نہیں ہے،علاقہ میں امن فورسز و مقامی قبائل کے قربانیوں سے ممکن ہوا ہے،امن کو برقرار رکھنے کیلئے صحافیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمرود کے علاقت غنڈی پمپ ہاوس میں جمرود کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ کرنل تنویر نے کہا کہ قبائیلی اضلاع میں عسکریت پسندوں کے خلاف پاک فوج کے منظم اور موثرآپریشن کرکے یہاںسے دہشت گردوں کاصفایاکردیاگیا، امن قائم کرنے کے پاک فوج یہاں پر ترقیاتی منصوبوں کومکمل کرنے میں اپنا بھرپور تعاون کررہی ہے، علاقے میں مزید عسکریت پسندی برداشت نہیں کرسکتے اور آخری عسکریت پسند کے خاتمے تک اس کا پیچھا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صحافی علاقے کے ترقی اور امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں