حیدرآباد میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی، 5 جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں، 6 افراد زخمی

پیر 22 اکتوبر 2018 22:52

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) حیدرآباد میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے پانچ جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں جس سے 6 افراد زخمی اور ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔

(جاری ہے)

تعلقہ حیدرآباد کے علاقہ ہوسٹری کے گوٹھ خمیسو جوگی میں ایک مکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے متصل قائم جھونپڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے پانچ جھونپڑیاں مکمل طور پر خاکستر ہو گئیں اور ان میں رکھا ہوا ہزاروں روپے مالیت کا سامان بھی جل گیا، گوٹھ کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر بمشکل قابو پایا، آگ سے تین خواتین سمیت 6افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہی-

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں