بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل لطیف آباد نے آٹوبھان روڈ پر رات کی تاریکی میں کی گئی غیرقانونی تعمیرات مسمار کردیں

منگل 13 نومبر 2018 20:20

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل لطیف آباد نے آٹوبھان روڈ پر رات کی تاریکی میں کی گئی غیرقانونی تعمیرات مسمار کردیں ۔ میئر بلدیہ اعلیٰ حیدرآبادسید طیب حسین کے احکامات اورمیونسپل کمشنر نصراللہ عباسی کی سرکردگی میں بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل لطیف آباد کے عملے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد کی سرکردگی میں لطیف آباد آٹوبھان روڈ سے متصل محمودآبادکالونی کچی آباد ی میں رات کی تاریکی میں کی گئیں غیرقانونی تجاوزات مسمار کردیں ،علاقہ مکینوں نے میئرکو غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے کی شکایات کی تھیں ،جبکہ اینٹی انکروچمنٹ سیل نے صدیق پلازہ،لبیک چوک،شاہین کمپلیکس ، 12 ربیع الاول چوک،یونٹ نمبر11سمیت لطیف آباد کے کئی علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سڑکوں،گلیوں میں لگے درجنوں غیرقانونی ،ٹھیلے ،پتھارے تحویل میں لے لئے اورقبضوں کے لئے بنائیں گئیں چادیواریاں مسمار کردیں ،کئی مقامات پر کارروائی کے دوران قابضین نے سخت مزاحمت کرتے ہوئے عملے کوکارروائی سے روکنے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

اینٹی انکروچمنٹ سیل کے عملے نے لطیف آباد کے گرین بیلٹس پرقائم ورکشاپس اورہوٹلز مالکان کے قبضوں کے خلاف کارروائی بھی تیز کردی ہے ،یونٹ نمبر7اور8گرین بیلٹس پر قائم کئی پختہ تجاوزات کو ختم کرکے گاڑیوں کے اسکریپ کو ہٹادیا ہے ،میونسپل کمشنر نصراللہ عباسی کا کہنا ہے کہ سٹی لطیف آباد کے علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے اورٹریفک کی بحالی تک کاروائی جاری رہے گی،انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنی تجاوزات ختم کردیں بصورت دیگرنقصان کی ذمے داری ان پر عائد ہوگی اورقابضین کے خلاف مقدمات درج کرائیں جائینگے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں