حیدرآباد،ٹنڈ و محمد خا ن کے آباد گا روں کا پا نی کی مصنو عی قلت کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج

منگل 13 نومبر 2018 22:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) ٹنڈ و محمد خا ن کے آباد گا روں مو لا بخش لغا ری ،اللہ بچایو لغا ری نے پا نی کی مصنو عی قلت کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف سندھ ہا ئی کو رٹ سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ٹنڈ و محمد خا ن کی بکیر انی سب ڈویثر ن سے نکلنے والی ،میر اں کو ری شاخ میں پا نی کی قلت کا نو ٹس لیکر پا نی چوری اور فر وخت کر نے میں ملو ث محکمہ آبپا شی کے افسران کے خلاف کا روائی کرکے آخر ی سرے کے آبادگا روں کو پا نی فر اہم کیا جا ئے ۔

انہوں نے بتا یا کہ روہڑ ی کینا ل بکیر انی سب ڈویژن کے اے سی مختیار ابڑ و ہما ری شاخ کا پا نی با اثر زمیند اروں کو فروخت کرکے آخر ی سر ے کے آبادگا روں کی ہز اروں ایکڑ زرعی زمین کو غیر آباد کر ر ہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ںنے بتا یا کہ محکمہ آبپاشی کے کر پٹ افسران شروع کے آباد گا روں کو پا نی دے رہے ہیں جبکہ میر اں کو ری شاخ سمیت دیگر آخر ی سرے کی شاخوں کے آباد گا روں کی زمینیں غیر آباد ہو نے کے سبب کسان اور زمیندار بھو ک وبد حا لی کا شکار ہو رہے ہیں ،انہو ںنے کہا کہ حکومت کی جانب سے پا نی کی چوری روکنے کیلئے سخت انتظا ما ت کر نے کے صرف دعوے کیئے جا رہے ہیں اور آج بھی محکمہ آبپا شی کے افسران با اثر زمیند اروں سے ملی بھگت کرکے پا نی فر وخت کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں