حیدرآباد، ماورائے عدالت اقدامات کرکے پی پی شہید بھٹو کے رہنمائوں سمیت بے گناہ لوگوں کو قتل کیاجارہاہے،سردار تاج محمد ڈومکی

لیکن انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت انصاف کے ادارے ملک اور سندھ کے غریب اور بے سہارا لوگوں کو سستا اور دہلیز پر انصاف فراہم نہیں کر رہے ہیں،صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو)

جمعہ 16 نومبر 2018 21:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو)کے صوبائی صدر سردار تاج محمد ڈومکی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماورائے عدالت اقدامات کرکے پی پی شہید بھٹو کے رہنمائوں سمیت بے گناہ لوگوں کو قتل کیاجارہاہے لیکن انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت انصاف کے ادارے ملک اور سندھ کے غریب اور بے سہارا لوگوں کو سستا اور دہلیز پر انصاف فراہم نہیں کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت بھی ماضی کی حکومتوں کی طرح ایک سامراجی سوچ رکھنے والی عوام دشمن حکومت ہے جو کہ عوام کے مسائل حل کرنے میں نکام نظر آتے ہیں ،عام آدمی سخت مشکلات کا شکار ہے اور آبادگاروں کو بھی اُن کا حق نہیں مل رہاہے انہوں نے کہاکہ 22نومبر کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں کامریڈ شہید شاہنواز بھٹو کی سالگرہ جوش و جذبہ کے ساتھ منائی جائے گئی جبکہ30نومبر کو پارٹی کے 51ویں یوم تاسیس کے موقع پر 71کلفٹن کراچی میں جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں سندھ بھر سے کارکنان کے قافلے شرکت کریں گے ۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری عبدالمجید سیال،اطلاعات سیکریٹری ایڈوکیٹ پیرل مجیدانو،پرویز بلوچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں