پروفیسر ڈاکٹر فرحت نورین آفس فار رسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کی ڈائریکٹر مقرر

جمعہ 16 نومبر 2018 23:33

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) جامعہ سندھ کی انتظامیہ کی جانب سے انسٹیٹیوٹ آف میتھامیٹکس اینڈ کمپیوٹر سائنس کی پروفیسر ڈاکٹر فرحت نورین کو آفس فار رسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک) کی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے جو اگلے احکامات تک اپنی ذمیداریاں سرانجام دیں گی ایک دوسرے آرڈر کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف میتھامیٹکس اینڈ کمپیوٹر سائنس کی ایسوسیئیٹ پروفیسر ڈاکٹر نور جہاں راجپر کو جامعہ سندھ کی گرلز ہاسٹلز کی پرووسٹ مقرر کیا گیا ہے جو اگلے احکامات تک اپنی ذمیداریاں سرانجام دیں گی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں