تحریک انصاف کی حکومت کی 100دن کی کارکردگی مایوس کن ہے ،عبدالجبار خان

ہفتہ 17 نومبر 2018 22:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی 100دن کی کارکردگی مایوس کن ہے ، نہ تو اس حکومت کا کوئی وژن ہے اور نہ کوئی پروگرام، سوائے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائی کرنے کے اس حکومت نے کچھ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام کو پی ٹی آئی کی حکومت سے یہ اُمید تھی کہ وہ ان کے مسائل حل کرے گی اور انہیں مہنگائی میں ریلیف ملے گا لیکن انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا کیونکہ حکومت نے آتے ہی روز مرہ کی اشیاء پر سبسڈی ختم کردی اور تیل، گیس ، بجلی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے غریب عوام کو دیوار سے لگادیا۔

انہوں نے کہاکہ آج ملک کے عوام یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت ہی عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے ۔ ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت نے مرکز اور صوبوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ۔ غریب عوام کو ریلیف دیا ۔ پیپلزپارٹی کے سابق وزراء کا آج بھی یہ الزام ہے کہ انہوں نے مختلف محکموں میں نوکریاں دی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام مایوس ہونے کے بجائے ان حکمرانوں کا احتساب کریں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں