ایم کیو ایم نے سابق رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین کی بنیادی رکنیت ختم کردی

منگل 20 نومبر 2018 22:18

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) متحدہ قومی موومنٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہو ئے ایم کیو ایم سے خارج کردیا ،متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حیدرآباد سے ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین ولد سید کاظم حسین کو تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے ایم کیو ایم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا ہے اور تمام کارکنان و ہمدردوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سید وسیم حسین سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہ رکھیں -

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں