حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لائنوں کی ضروری مرمت کے کاموں کی وجہ سے 8 سے 14 دسمبر تک بجلی بند رہے گی

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:53

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) حیسکو ترجمان کے مطابق بجلی کی لائنوں کی ضروری مرمت کے کاموں کی وجہ سے 8 سے 14 دسمبر 2018؁ تک 132 کے وی محمد (لطیف آباد) گرڈاسٹیشن کے 11 کے وی شاہ بھٹائی ، اسٹیڈیم ، فتح ، اولڈ ایئرپورٹ، ایل 7- ، ایل 10- اور بند فیڈروں اور 8 سے 16 دسمبر 2018؁ ء تک 132 کے وی سوسائٹی (نواب شاہ ) گرڈاسٹیشن کے منو آباد ، غریب آباد ، مہران اور نواب شاہ فیڈروں، 8 سے 13 دسمبر 2018؁ تک 132 کے وی کلو کوہار گرڈاسٹیشن کے 11 کے وی KLR-04 کلو کوہار سے تھانہ بولاخان تک سے منسلک ٹرانسمیشن لائن ٹاور لوکیشن نمبر 49-59 پر کام کی وجہ سے منسلک علاقوں میں بجلی کی مختلف اوقات میں معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں