ضلع تھر پارکر میںغذائی قلت کے شکار خواتین اورپچوں میں الخدمت سندھ کے تحت 500راشن اور ونٹر پیکیج تقسیم

پیر 10 دسمبر 2018 23:13

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) الخدمت کے جاری کرد ہ اعلامیہ کے مطابق قحط زردہ ضلع تھر پارکر میںغذائی قلت کے شکار خواتین اورپچوں کے لیے الخدمت سندھ کے تحت 500راشن اور ونٹر پیکج تقسیم ۔تقریب تقسیم راشن کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی و دیگر مہمانوں میں سیکرٹری الخدمت سندھ محمد شاہد،اسسٹنٹ سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اعجاز اللہ خان،امیر جماعت اسلامی ضلع تھر پارکرمیر محمد بلیدی اورضلعی صدر الخدمت حافظ محمد ایوب چارو تھے تھر کے قحط زدہ بھائیوں کے لیے راشن الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب ، ونٹر اور فوڈ پیکیج الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کے تعاون سے تقسیم کیا گیا ،راشن اور ونٹرپیکیج تقسیم کے موقع پر محمد حسین محنتی نے کہاکہ الخدمت نے 20برس قبل تھر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کام شروع کیا تھا اور اب تک 384کنوئیں،567ہینڈ پمپ،132الیکٹریکل سولر سبمرسبل پمپ، سولر سبمرسبل پمپ اور 2واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیے جا چکے ہیں ، شعبہ صاف پانی کے تحت مزید منصوبے ابھی جاری ہیں۔

(جاری ہے)

مٹھی شہر میں الخدمت کا جدید اسپتال یہاں کے عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کررہاہے،ہنر مند غریب نوجوانوں کو بلا سود قرض ،فروغ علم کے لیے ایک ہاسٹل،16اسکول،اسکالر شپ فراہم کی جارہی ہیںبچوں کی بڑھتی ہوئی اموات کو دیکھتے ہوئے الخدمت نے تھر ریلیف آپریشن شروع کررکھا ہے جس کے تحت گزشتہ ماہ 1500خاندانوں میں راشن تقسیم کروایا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ صاف پانی ،صحت بخش غذا اور طبی سہولیات کا میسر نہ ہونایہاں کے لوگوںکا بڑا مسئلہ ہے،رواں برس 500 سے زائدبچے اس صورتحال سے دوچار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے محمد حسین محنتی نے کہا کہ الخدمت تھر کے غریب عوام کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی ، وفاقی اور صوبائی حکومتیںبھی تھر میں پانی ، غذا اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کریں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں