حکومت بو کھلا ہٹ کا شکا ر،عمر ان خا ن اور ان کی نا م نہا د حکومتی ٹیم نے ملک کو بہت پیچھے دھکیل دیا ہے ، لعل بخش کلہو ڑ و

پیر 10 دسمبر 2018 23:19

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پیپلز لیبر بیورو کے مرکزی رہنما لعل بخش کلہو ڑ و نے کہا ہے کہ موجود ہ تحر یک انصاف کی حکومت بو کھلا ہٹ کا شکا رہے اب پاکستان پیپلز پا رٹی کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی حد پا ر کر تے ہو ئے ہما رے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو بھی نیب کے جھو ٹے کیسوں میں الجھا نا چاہتی ہے ان لو گو ں کو ہما رے کو چیئر مین آصف علی زرداری کے خلاف ابھی تک کرپشن کا کو ئی ثبو ت نہیں ملا ہے وزیر اعظم عمر ان خا ن اور ان کی نا م نہا د حکومتی ٹیم نے ملک کو بہت پیچھے دھکیل دیا ہے پچھلے 4ما ہ کے دوران ملک میں مہنگا ئی کا ایک ریکارڈ تو ڑ بحر ان آیا ہو ا ہے سفارتی سطح پر بھی ملک تہنا ئی کا شکا رہے وزیراعظم عمر ان خا ن اپنی حکومت کی ابتدا سے ہی اپنے دوستوں کو نواز نے کی پا لیسی پر گا مز ن ہیں ان کو غریب ملکی عوام کی کو ئی فکر نہیں ہے اب تو وزیر اعظم اور حکو متی رزرا ء نے علیمہ خا ن ،زلفی بخا ری اور دیگر لو گو ں کے خلاف مقدمات قائم ہو نے کے ڈر سے اداروں پر تنقید بھی شروع کر دی ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں