انڈس ہائی وے پر کار اور موٹرسائیکل کی ٹکر میں میاں و بیوی جاں بحق ،3 زخمی

پیر 10 دسمبر 2018 23:53

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) انڈس ہائی وے پر کار اور موٹرسائیکل کی ٹکر میں میاں و بیوی جاں بحق ،3زخمی،انڈس ہائی وے پر مانجھند قصائی موڑ پر ایک تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ذوالفقار جمالی اور اسکی اہلیہ جاں بحق ہو گئے جبکہ کار میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں لیاقت میڈیکل ہسپتال جام شورو میں داخل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک دوسرے حادثہ میں قومی شاہراہ پر صائمہ پلازہ کے قریب بس نے موٹرسایکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں امین خان ولد فولاد خان شدید زخمی ہو گیاجس کو سول اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں