ڈویژنل کمشنر کی زیر صدارت ٹراما سینٹر حیدرآباد کو لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں ضم کرنے کے حوالے سے اجلاس

منگل 11 دسمبر 2018 21:03

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ کی زیر صدارت ٹراما سینٹر حیدرآباد کو لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں ضم کرنے کے حوالے سے ایک اجلاس شہباز ہال میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وائس چانسلر لمس پروفیسر ڈاکٹر بیکا رام ، ایڈیشنل کمشنر حیدرآباد طاہر میمن ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سید اعجاز علی شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی معتصم عباسی ، ڈائریکٹر ہیلتھ حیدرآباد ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر نسرین میمن سمیت متعلقہ افسران اور لمس کے مختلف شعبہ جات کے سربراہوں نے شرکت کی ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے اجلاس کو بتایا کہ ٹراما سینٹر کو لمس کے حوالے کرنے سے متعلق صوبائی سیکریٹری ہیلتھ کو بھیجی گئی تجویز منظور کر لی گئی ہے جس کے بعد تمام عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹراما سینٹر حیدرآباد کو جلدی امراض (ڈرماٹولاجی ) سے متعلق علاج کا اسپتال بنایا جائیگا اس موقع پر ٹراما سینٹر حیدرآباد کی ایس این ای فائل جس میں بلڈنگ اور بلڈنگ میں موجود آلات و مشینریز سمیت وہاں موجود تمام اسٹاف سے متعلق فائل وائس چانسلر لمس اور ڈرماٹو لاجی ڈیپارٹمینٹ کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر دولت رائے بجاج کے سپرد کی گئی اس موقع پر وائس چانسلر لمس کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے اپنی تمام تر توجہ کام پرمذکور کرنا چاہیے اجلاس میں ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو ہدایت دی کہ وہ ٹراما سینٹر کے راستے میںحائل تمام تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنائی انہوں نے کہا کہ جلدی امراض کے تدارک کیلئے یہ اسپتال کراچی ریگل چوک پر موجود امراض جلد اسپتال کے طرز پر کام کرے گا جہاںسے سندھ بھر کے جلدی امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا جائیگا ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے وائس چانسلر لمس اور ڈرماٹو لوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر دولت رائے بجاج کو اس ضمن میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی قبل ازیں ایم اینڈ آر ، اوور سائیٹ کمیٹی جامشورو اور بدین کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے ڈپٹی کمشنر جامشورو اور بدین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ڈسٹرکٹ میں تمام ترقیاتی اسکیموں کی خود نگرانی کریں جبکہ سرکاری اسکولوں ، اسپتالوں اور سڑکوں کے انفرا اسٹرکچر کی مرمت پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے کہا کہ ایسی پرانی تعمیرات جن میں مضبوطی باقی ہے کو ختم نہیں کیا جائے بلکہ ایسی عمارتوں کی تزئین و آرائش کر کے انہیں قابل استعمال بنایا جائے انہوںنے پرانی عمارتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمارتیں اسٹیٹ آف آرٹ کا درجہ رکھتی ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر جامشورو اور بدین کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اضلاع میں موجود ایسی اضافی اسکیموں کی درخواست بھیجیں جن کی علاقے کو اشد ضرورت ہے انہوں نے مٹیریل کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اجلاس کے شرکاء کو کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور ہمیں ہی اس کا خیال رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں