سی این جی بندش ، حیدرآباد اور اندرونِ سندھ ٹرانسپورٹ غائب ، مسافر پریشان ، ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھادیئے

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:32

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) سی این جی کی بندش ، حیدرآباد اور اندرونِ سندھ ٹرانسپورٹ غائب ، مسافر پریشان ، ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھادیئے،سندھ میں سی این جی کی بندش کے دوسرے دن بھی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حیدرآباد سمیت اندرونِ سندھ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہو گئی جس سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں رکشہ والوں نے کرایہ دوگنا کردیا جبکہ حیدرآباد سے کراچی جانے والی رینٹ اے کار سروس ، وین سروس کے مالکان نے بھی کرائے میں 50 تا75فیصد کرایہ بڑھادیا۔ سندھ میں650سے زائد سی این جی اسٹیشن قائم ہیں یہاں گذشتہ کئی سال سے پبلک ٹرانسپورٹ سی این جی استعمال کررہے ہیں ۔ دوسری جانب مختلف سیاسی جماعتوں اور سی این جی اونرز ایسوسی ایشن نے سی این جی کی بندش کے خلاف احتجاج کرنے کا پروگرام ترتیب دے دیا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں