حیدرآباد ڈویژن کی وہ تمام اسکیموں کو جلد مکمل کیا جائے گا‘ ناصر حسین شاہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن کی وہ تمام اسکیموں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے شہباز ہال حیدرآباد میں منعقدہ ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈویزنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ ، ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم احمد شیخ ، ایڈیشنل کمشنر سید سجاد حیدر شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمینٹ معتصم عباسی، ایشین بینک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر پریم چند ، حیدرآباد ڈویزن کے تمام ڈپٹی کمشنرز سمیت چیف انجنیئرز پروونشل ہائی ویز اینڈ بلڈنگس اور دیگر متعلقہ افسران و پیپلز پارٹی حیدرآباد کے رہنما صغیر قریشی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈویزنل کمشنر حیدرآباد اور حیدرآباد ڈویزن کے تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع کی مکمل شدہ ترقیاتی اسکیموں اور زیر تعمیر ترقیاتی اسکیموں سمیت زیر تعمیر ترقیاتی اسکیموں کیلئے مطلوبہ فنڈز کی ضروریات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع کی ایسی اسکیمیں جن سے عوام کو براہ راست فائدہ ہو وہ اپنی ترجیحات میں رکھتے ہوئے آئندہ اسکیموں میں شامل کریں جبکہ ایسی تعمیر شدہ اسکیمیں جن کی فوری بحالی مطلوب ہو ان کیلئے اسپیشل ایم اینڈ آر کی درخواست کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ محکمے کے افسران ترقیاتی منصوبوں میں قوائد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کریں جبکہ منصوبوں کو مقررہ وقت پر شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جاری ترقیاتی اسکیموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کی زمین پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے جس پر ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ محکمہ جنگلات اس ضمن میں ہمیں نشاندھی کر کے دے کہ کہاں سے کہاں تک محکمہ جنگلات کی زمینوں پر تجاوزات ہیں انہیں ختم کروایا جائیگا۔

صوبائی وزیر نے ڈویزن کے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو مزید ہدایت دی کہ وہ ڈسٹرکٹ امن کمیٹی بنائیں جس میں تمام مکتبہ فکر کے علماء اکرام کو شامل کیا جائے۔اجلاس میں ایشین بینک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر پریم چند نے ملٹی میڈیا پر صوبائی وزیر کو حیدرآباد ڈویژن کے مختلف روڈز پر بریفنگ دی اور مستقبل کی پلاننگ سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں