حیدر آباد،حیسکو ایکسیئن انصاف علی بروہی کی قیادت میں ماڑی جلبانی چھاپہ،800کنڈے ہٹا دئیے گئے

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:47

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) بجلی چوری کا انوکھا طریقہ ، حیسکو سکرنڈ سب ڈویژن ضلع بے نظیر آباد میں ماڑی جلبانی کے کچے کے علاقہ میں حیسکو کی کاروائی ،زیر زمین لگایا گیا ٹرانسفارمر برآمد ،پورا گاؤں برسوں سے مفت کی بجلی لے رہا تھا800کنڈے بھی ہٹادیئے گئے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو)کی ایک خصوصی ٹیم نے ایکسی این انصاف علی بروہی کی قیادت میں دریائے سندھ کے قریب کچے کے علاقہ ماڑی جلبانی پر چھاپہ مارا وہاں زیر زمین 25KV کے 2ٹرانسفامرز نصب تھے جہاں سے ٹیوب ویل اور کئی گھروں کو بجلی دی جارہی تھی جبکہ800گھروں و دکانوں میں براہ راست کنڈا ڈال کر بجلی چوری کی جارہی تھی حیسکو کی ٹیم نے دونوں ٹرانسفامرز ضبط کرلیے اور کنڈے ہٹا کر تار تحویل میں لے لیے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ایکسیئن حیسکو سکرنڈ سب ڈویژن انصاف علی بروہی کے مطابق ابھی آپریشن مکمل نہیں ہوا ہے مزید کاروائیاں کچے کے علاقے میں ہونگیںجہاں برسوں سے بجلی چوری کی جارہی ہے -

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں