حیسکو نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی تیز کردی

منگل 18 دسمبر 2018 21:16

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) حیسکو کی وصولیوں میں استحکام آگیا ،بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی تیز کردی ، حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن کے بعد وصولیوں میں تیزی سے اضافہ ہو گیا ہے جبکہ سندھ حکومت اداروں سے واجبات کی ادائیگی پر پہلے اتفاق ہو گیا ہے اور سندھ حکومت کے محکمہ ہر مہینے باقاعدگی سے بلز جمع کرارہے ہیں حیسکو کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ وفاقی حکومت کے محکمہ بھی ادائیگی شروع کرچکے ہیں جس کے بعد آمدنی و اخراجات میں خاصی حد تک تواز ن آگیا ہے ترجمان نے کہا کہ حیسکو کے لائن لاسز 15فیصد رہ گئے ہیں حیسکو کے 10لاکھ 80ہزار صارفین ہیں جن سے اربوں روپے کے واجبات کی ادائیگی کے لیے مہم جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں