ملازمین کے جو بھی جائزمسائل ہیں ان کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا، قائم مقام مئیر سید سہیل مشہدی

منگل 15 جنوری 2019 00:08

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) ملازمین کسی بھی ادارے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں،وہ مستحکم ہوں تو ادارہ مستحکم ہوتا ہے،ملازمین میرے دست بازو ہیں آپ میرے لئے نئے نہیں نہ میں آپ کے لئے نیا ہوں،اس بات کا اظہارقائم مقام میئر حیدرآباد سید سہیل مشہدی نے بلدیہ اعلیٰ اسٹاف یونینCBAکے دفتر میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مذید کہا کہ میرا یونین آفس آمد کا مقصد آپ کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا تھا،ملازمین کے جو بھی جائزمسائل ہیں ان کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا،قائم مقام مئیر سید سہیل مشہدی کا یونین آفس پہنچنے پر اسٹاف یونین کے عہدیدارن اور وہاں موجود ملازمین کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور گل پاشی کی،اس موقع پر CBA یونین بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت نے میئر سید سہیل مشہدی کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ملازمین کے لئے بڑا خوش آئند ہے کہ قائم مقام میئر حیدرآباد سید سہیل مشہدی ان کے درمیان ہیں اور ان کے مسائل پر ان سے دادرسی کر رہے ہیں،قائم مقام میئر کے اس اقدام سے حوصلے بلند ہوئے ہیں،اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہم شہر کے مسائل کو حل کرنے میں ان کے شانہ بشانہ رہینگے تاکہ ادارے کی نیک نامی ہو اور قائم مقام میئر کو اس بات کا احساس دلایا جائے کہ ہم واقعی ان کے دست بازو ہیںاس موقع پر یوسی چیئرمینز،رفیق اجمیری،ارسلان حیدر انقلابی،جمیل نور و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں