حیدر آباد حق پرستوں کا شہر ہے 18جنوری کا جلسہ عام ایم کیوایم مخالفین کی تمام سازشیں ختم کرد گا’ قائم مقام میئر

منگل 15 جنوری 2019 23:12

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) حیدر آباد حق پرستوں کا شہر ہے اور 18جنوری کو لیاقت کالونی گرائونڈمنعقد میں جلسہ عام میں حق پرستوں کے اتحاد کا عملی مظاہر ہ ہوگاان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) رکن رابطہ کمیٹی و قائم مقام میئر حیدر آباد سید سہیل مشہدی نے حیدر آبادمیں منعقد جلسہ عام کے حوالے سے ہیر آباد ٹائون کی یونین کونسلز 35اور36میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایم کیوایم حیدر آباد ڈسٹرکٹ کمیٹی رکن و یوسی چیئر مین جاوید جبار اور ہیر آباد ٹائون کے ذمہ داران بھی موجود تھے انہو ں نے مزید کہاکہ حیدر آباد کی عوام اور ایم کیوایم کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی سوچ رکھنے والے 18جنوری کا کامیاب جلسہ دیکھ کر اپنی سوچیں تبدیل کردیں گے انہوں نے کہاکہ حیدر آباد شہر میں 18جنوری کو ایک تاریخی جلسہ ہوگا جو ایم کیوایم کے مخالفین کی نیند یں حرام کردیا گا تقریب سے ایم کیوایم حیدر آباد ڈسٹرکٹ کمیٹی رکن و یوسی چیئر مین جاوید جبارنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم شہد اء کی امانت ہے اور ہم سب اسکے محافظ ہیںانہوں نے کہاکہ چند ضمیر فروشوں کو خرید کر ایم کیوایم کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ 18جنوری کا جلسہ عام ایم کیوایم مخالفین کی تمام سازشیں ختم کردیا گا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں