جامعہ سندھ میں داخلہ لینے والے نئے طلباء و طالبات کی اورینٹشن 22 جنوری کو شہید بینظیر بھٹو کنوینشن سنٹر میں ہوگی

بدھ 16 جنوری 2019 19:20

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) جامعہ سندھ میں تعلیمی سال 2019ء کے بیچلر و ماسٹر ڈگری پروگرامز میں داخلہ لینے والے نئے طلباء و طالبات کی اورینٹشن منگل 22 جنوری کو صبح 9 بجے شہید بینظیر بھٹو کنوینشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت طلباء و طالبات کو خطاب کریں گے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں