پاکستان تحریک انصاف نے حیدرآباد سمیت کئی اضلاع میں پارٹی عہدے داروں کا تقرر کردیا، امیر بخش بھٹو

جمعرات 17 جنوری 2019 23:19

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف نے حیدرآباد سمیت کئی اضلاع میں عہدے داروں کا تقرر کردیا ،پی ٹی آئی سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو نے مشاورت کے بعد جمشید علی شیخ کو پی ٹی آئی حیدرآبادکا صدر مقرر کیا ہے جبکہ ڈاکٹر مستنصر باللہ کو ضلع حیدرآباد کے تعلقہ دیہی اور تعلقہ قاسم آباد کا صدر مقرر کیا گیا ہے، دیگر عہدے داروں میں اظہر محمد شیخ کو حیدرآباد کا سینئر نائب صدر ، کامران بلوچ اور نواب خان کو نائب صدور ،عبید خان کو جنرل سکریٹری ، ریحان راجپوت کو جوائنٹ سیکرٹری اور آصف شاہ کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے، صوبائی صدر نے ٹنڈو محمد خان کے لیے بدر شاہ کو صدر،مٹیاری کے لیے رمیش کمار کو صدر ،ٹھٹھہ کے لیے عرفان جوکھیو کو صدر اور عمر کوٹ کے لیے بابر خاص خیلی کو صدر مقرر کیا گیا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں