اگر ملک پر سول آمریت یا انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا تو ملک ترقی کرنے کے بجائے تنزلی کی طرف بڑھے گا، رکن اسمبلی

جمعرات 17 جنوری 2019 23:43

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان کہا ہے کہ پاکستان کو جمہوری طریقے سے ہی چلایا جاسکتا ہے ، اگر ملک پر سول آمریت یا انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا تو ملک ترقی کرنے کے بجائے تنزلی کی طرف بڑھے گا، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت 5ماہ میں ہی مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے کسی شعبے میں استحکام نظر نہیں آرہا ، حکومت کا رویہ اپوزیشن جیسا ہوتا جارہا ہے ، دھونس دھمکیاں اور انتقام کی سیاست سے خود سیاسی عمل متاثر ہورہا ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت کے اتحادی بھی چند ہی ماہ میں مایوسی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے رہی سہی تعمیروترقی کے کام بھی ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں، اشیائے صرف کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ، حکومت منی بجٹ لانے کی تیاریاں کررہی ہے جس کے بعد مہنگائی کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوجائے گا، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے معیشت کے حوالے سے جتنے بھی دعوے کئے وہ سب ناکام ہوئے ، اب خود ان کے اپنے ماہر معیشت بھی حکومتی پالیسیوں پر تنقید کررہے ہیں، اگر یہی صورتحال رہی تو بہت جلد پاکستان کو ایک اور انتخابی عمل میں جانا پڑے گا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں