محکمے کی ساکھ کو بہتر بنانے کیلئے افسران و عملے کو دیانتداری سے کام کرنے کی ضرورت ہے ، سیکریٹری سندھ کو آپریٹو

جمعہ 18 جنوری 2019 23:16

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) محکمہ سندھ کو آپریٹو کے سیکریٹری عنایت اللہ بھرگڑی نے کہا ہے کہ محکمے کی ساکھ کو مزید بہتر بنانے کیلئے افسران و عملے کو مزید دلچسپی اور دیانتداری سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ محکمہ کو آپریٹو پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے گورنمنٹ کالج حیدرآباد میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے 25جنوری تک محکمے کے تمام سینیئر افسران و عملے کو اگلے گریڈز میں ترقی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محکمے میں کام کرنے والے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائیگاانہوں نے کہا کہ محکمے کے انسپکٹرز کو موٹر سائیکل دلانے کیلئے ایک سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی جائیگی اوراس ضمن میں وہ ذاتی طور پر وزیر اعلیٰ سندھ سے ملکر بھی درخواست کریں گے صوبائی سیکریٹری نے محکمے کے ملازمین کو کہا کہ وہ مشترکہ طور پر مسائل کے حل کیلئے ایک جامع درخواست تحریر طور پر دیں تاکہ ملازمین کے مسائل کو فوری طور حل کرنے کیلئے کام کیا جا سکے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ محکمے کے رولز اور ریگولیشن کو سندھی اور اردو زبان میں ترجمہ کرایا جائے انہوں نے تربیتی ورکشاپ منعقد کرانے پر انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ ایسے تربیتی پروگرامز مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں تاکہ افسران و عملے کی معلومات میں اضافہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرار منصور احمد صدیقی نے اپنے خطاب میں کو آپریٹو کی جانب سے آڈٹ کرنے کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی اس موقع پر جوائنٹ رجسٹرار اعجاز احمد کھتری ، ڈپٹی سیکریٹری اویس الحسن ، نوید عباسی ، جاوید شاہ ، عبدالمجیب ، جاوید لغاری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں