حیدر آباد ڈائریکٹوریٹ کالجز کے زیر سرپرستی حیدرآباد ریجن میں سندھ کالج گیمز کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں

جمعہ 18 جنوری 2019 23:23

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) پلے فار پاکستان' سندھ کالجز گیمز کے سلسلے میں حیدر آباد ڈائریکٹوریٹ کالجز کے زیر سرپرستی حیدرآباد ریجن میں سندھ کالج گیمز کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں اور مختلف زونز میں ٹورنامنٹس اور میٹنگس کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیا کووآرڈینیٹر و ممبر ریجنل اسپورٹس کمیٹی حیدرآباد پرویز احمد شیخ کے مطابق گورنمنٹ غزالی کالج لطیف آباد کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ بوائز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ زون ون مورخہ 21 اور 22 جنوری 2019ء کو ڈگری کالج لطیف آباد میں منعقد ہوگا جس میں متعلقہ بارہ کالجوں کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، ٹورنامنٹ کے سپروائزر سید سخاوت علی ہیں جبکہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ غزالی کالج لطیف آباد و رکن ریجنل اسپورٹس کمیٹی پروفیسر شیر خان سیلرو ہوں گے، ادھر گورنمنٹ نذرتھ گرلز کالج حیدرآباد میں منعقدہ ٹیبل ٹینس گرلز ایونٹ گورنمنٹ KBMS گرلز کالج حیدرآباد نے جیت لیا، گورنمنٹ کے بی ایم ایس گرلز کالج حیدرآباد کی سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن زینب ارباب کی نگرانی میں منعقدہ مذکورہ انٹر کالجیٹ گرلز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں فاتح کالج نے گورنمینٹ شاہ لطیف گرلز کالج لطیف آباد کو 3-2 سے شکست دی، گورنمنٹ نذرتھ گرلز کالج حیدرآباد تیسرے نمبر پر رہا، اختتاحی تقریب کی مہمان خصوصی گورنمنٹ کے بی ایم ایس گرلز کالج حیدرآباد کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر گلشن پروین سرہیو تھیں، ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ و ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز (انسپیکشن) پروفیسر شاہدہ پروین ابڑو کی سربراہی میں ریجنل اسپورٹس کمیٹی و زون ون سب کمیٹی کے تحت منعقدہ ایونٹ میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے 9 کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء دادو کالج کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عبدالجواد کی نگرانی میں گزشتہ رات دادو جیم خانہ میں انٹر کالجیٹ بوائز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا، ایونٹ کا افتتاح دادو کالج کیپرنسپل پروفیسر غلام سرور عباسی نے کیا۔اس موقع پر کھیلے گئے نمائشی میچ میں پروفیسر غلام سرور عباسی نے پرویز شیخ کو 2-0 سے ہرا دیا، ٹورنامنٹ کے میچز میں علی بابا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری نے گورنمنٹ کالج جوہی کو اور استاد بخاری گورنمنٹ کالج دادو نے گورنمنٹ کالج خیرپور ناتھن شاہ کو 2-0 سے شکست دی، میچز کو پروفیسر ممتاز قمبرانی اور ظہیر الدین نے سپروائز کیا، ادھر زون 3 کے کنوینئرز ظفر وحید راجپوت اور فریدہ کھوسو نے بھی متعلقہ ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن سے میٹنگ کے بعد تمام ایونٹس کے ڈراز فائنل کرلیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں