حیدرآباد میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم دوسرے دن بھی جاری رہی

بدھ 23 جنوری 2019 20:27

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) حیدرآباد میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم دوسرے دن بھی جاری رہی ، پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے اور قطرے نہ پلانے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا ،پولیو ٹیم کا مجسٹریٹ کے ہمراہ بھی دورہ ، پولیو سے بچاؤ کے لیے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جارہے ہیں اس مہم کا ہدف 3لاکھ32ہزار سے زائد بچوںکو ویکسین کے قطرے پلانا ہے تاہم مہم کے دوسرے دن ہیرآباد میں ایک شخص نے اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا اور پولیو ٹیم کے ساتھ بدتمیزی کی جس کی رپورٹ ٹیم کی خاتون ورکر نے پولیس کو کردی جس نے سمیر ولد ممتاز کو گرفتار کرکے مارکیٹ ٹاور تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے بعد ازاں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیموں نے بعض علاقوں میں مجسٹریٹ اور پولیس کے ہمراہ بھی دورہ کیا ان ٹیموں کو بعض حساس علاقوں میں سیکورٹی بھی فراہم کی گئی ہے آج جمعرات کو اس مہم کا آخری دن ہے -

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں