حیدرآباد میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

بدھ 23 جنوری 2019 21:25

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) حیدرآباد پولیس نے شہر میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے، غلط سمت سے آنیوالے دو گاڑیوں کے ڈرائیورز کی گرفتاری اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں بے ہنگم ٹریفک اور بار بار ٹریفک جام کے مسائل سے نمٹنے کے لیے پولیس نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے جی او آر تھانہ کی حد میں ایس پی کینٹ عبداللہ لک کے حکم پر جی او آر تھانے میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے دو شہریوں عنایت شیخ اور حبیب اللہ پنہور کے خلاف زیر دفعہ279ppcکے تحت گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے تاہم ان دونوں افراد کوشخصی ضمانت پر رہاکردیا گیا ہے (آج ) جمعرات کوانہیں سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ تھری کی عدالت میں پیش کیا جائے گا علاوہ ازیں ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 70موٹربائیک،13کاروں ، 11رکشہ، 4ٹرک9پک اپ اور ایک وین کے خلاف چالان کیا اور ان سی22700جرمانہ بھی وصول کیا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں