حکومت کب تک اپنی کوتاہیوںاور ناکامیوں کو پچھلے حکمرانوں پر ڈال کر اپنی جان چھڑا تی رہے گی، صاحبزادہ زبیر

جمعرات 14 فروری 2019 21:42

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) جمعیت علماء پاکستان ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت کب تک اپنی کوتاہیوںاور ناکامیوں کو پچھلے حکمرانوں پر ڈال کر اپنی جان چھڑا تی رہے گی یہ حکومت پچھلی حکومتوںکی خرابیوں کو درست کر کے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے وعدے کر کے آئی تھی اگر یہ پچھلی حکومتوں کی خرابیوںکو درست نہیں کرسکتی تھی تو اس کو حکومت سنبھالنے کی کیا ضرورت تھی آئی ایم ایف سے قرض لینے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دینے کا اعلان کرنے والے آج اس سے قرض لینے پر خوشیاں منا رہے ہیںبجلی گیس اشیاء ضرورت کی چیزوں کو مہنگا کررہے ہیںحتیٰ کے حج جیسی عبادت میں بھی پچھلی حکومتوں کی کرپشن کا بہانہ بنا کر سبسڈی دینے سے انکار کردیا گیا ہے جبکہ دیگر محکموں کیلئے حکومت نے تقریباًً ایک سو سنتالیس147ارب روپے کی سبسڈی دے رکھی ہے لیکن حج جیسے اہم فریضہ کی ادائیگی میں متوسط اور غریب طبقہ کو سہولت پہنچانے کیلئے صر ف ساڑھے چار ارب کی سبسڈی دینے سے انکار کیا جارہاہے اگر سبسڈی نہ دیں صرف پی آئی اے کا حج کرایہ ایک لاکھ تک کرنے کے بجائے عمرہ کے کرایہ 66ہزار کے حساب سے ہی لیا جائے تو بھی حاجیوں کو بہت رعایت اور سہولت مل سکتی ہے لیکن افسوس موجودہ حکمراں بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح عوام کیلئے سہولت کی راہیں پیدا کرنے کے بجائے ان کی مشکلات اور پریشانیوں میں اضافہ کر کے اپنی مقبولیت کو مسلسل کم کررہے ہیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں