صوبائی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، عبدالجبارخان

پیپلزپارٹی کے 10 سالہ دور حکومت میں سندھ میں سب سے زیادہ سڑکیں و صحت کے مراکز قائم کئے گئے،رکن صوبائی اسمبلی

منگل 19 فروری 2019 21:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے جس کی وجہ پیپلزپارٹی کا عوام دوست منشور ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے 10 سالہ دور حکومت میں سندھ میں سب سے زیادہ سڑکوں کی تعمیر کی گئی ۔ صحت و تعلیم کے مراکز قائم کئے گئے ، سندھ یونیورسٹی سمیت دیگریونیورسٹیوں کے پسماندہ علاقوں میں کیمپس بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے غریب نوجوانوں کو تعلیم تک آسانی سے رسائی ممکن ہوسکی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جو جماعتیں پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت پر بلاجواز تنقید کرتی ہیں ان کے پاس ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کوئی ایسا منصوبہ نہیں جسے وہ پیش کرسکیں سوائے پیپلزپارٹی کے جو ہر دور میں غریب عوام کیلئے کام کرتی رہی ہے یہی وجہ ہے کہ تمام تر پروپیگنڈے کے باوجود سندھ کے عوام ہر دور میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب بناتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اب بھی پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو پورے ملک کے عوام میں یکساں مقبول ہے اور وہ دن دور نہیں جب ایک مرتبہ پھر ملک بھر میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی اور عوام کے بنیادی مسائل حل ہوسکیں گے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں کیونکہ پیپلزپارٹی بغیر کسی رنگ ونسل کے عوام کی خدمت کررہی ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں