حیدر آباد،ملک کے 22کروڑ عوام کرپشن، لوٹ مار کرنے والوں سے بیزار آچکے ہیں ،عمران قریشی

پی ٹی آئی کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ دیا ہے، جس طرح عبدالعلیم خان نے اپنی گرفتاری کے بعد اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیا اسی طرح اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی بھی استعفیٰ دیں، تحریک انصاف حیدرآباد ڈویژن

جمعرات 21 فروری 2019 22:06

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر عمران قریشی نے کہا ہے کہ نیب خودمختار ادارہ ہے جس کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف کی جانے والی کارروائی خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے 22کروڑ عوام کرپشن، لوٹ مار کرنے والوں سے بیزار آچکے ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس طرح عبدالعلیم خان نے اپنی گرفتاری کے بعد اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیا اسی طرح اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی بھی استعفیٰ دیں تاکہ ان کے خلاف شفاف طریقے سے انکوائری کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے وزراء چور مچائے شور کی طرح حکومت اور نیب پر دباؤ ڈال کر اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ دور چلاگیا جب ادارے خوفزدہ ہوکر کرپٹ وزراء اور بیوروکریٹس پر ہاتھ نہیں ڈالتے تھے۔

پورے پاکستان میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے بلاتفریق کارروائی کی جارہی ہے ۔ اس لئے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت شور مچانے کے بجائے کرپٹ عناصر پر کارروائی کا خیرمقدم کریں ورنہ ملک کے عوام یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے کہ پیپلزپارٹی کرپٹ اور لٹیروں کی سرپرست جماعت ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں