مسلم لیگ ن حیدرآباد کی جانب سے نواز شریف کی رہائی کے لیے ریلی کا انعقاد

حیدرآباد کے تمام علاقوں سے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعدا د میں شرکت

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 مارچ 2019 21:06

مسلم لیگ ن حیدرآباد کی جانب سے نواز شریف کی رہائی کے لیے ریلی کا انعقاد
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ2019ء) حیدرآباد میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی رہائی کے لیے ن لیگی کارکنان کی ریلی، حیدرآباد کے تمام علاقوں سے کارکنان کی بڑی تعداد میں شر کت، ریلی کے شرکاء کی جانب سے میاں نواز شریف کی رہائی کے لیے پرجوش انداز میں نعرے لگائے گئے جبکہ اس موقع پر کارکنان نے قائدین کے فوٹو اٹھا رکھے تھے،

مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبروسابق ایم این اے صاحبزادہ شبیر حسن انصار ی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میاں نواز شریف ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور اپنے عظیم قائد کے لیئے حیدرآباد کا ہر کارکن اپنی جان قربا ن کرنے کے لیے تیار ہے، شریف خاندا ن نے پاکستان کی ترقی اور بہتری کے لیئے دن رات محنت کی، عوام جانتی ہے کہ کس نے ملک کو ترقی کی راہوں پر ڈالا اور کون ایسا ہے جو عوام کو سبز باغ دکھا کر لوٹ رہاہے، اس موقع پر قمر راجپر، امان اللہ تالپر،حسنین عباسی سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مفادات کی سیاست کی، میاں نواز شریف اس وقت عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں اورانہیں بہتر معالج کی ضرورت ہے ،جبکہ تحریک انصاف میاں نواز شریف کی بیماری پر بھی سیاست کررہی ہے عمران خان جب کنٹینر سے گرکر شدید زخمی ہوئے تھے اورزندگی وموت کی کشمکش میں تھے اس وقت میاں نواز شریف ان کی عیادت کرنے گئے اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی تھی، انہوں نے کہا کہ سیاست کا مقصد عوامی فلاح اور ملکی استحکام ہو نا چاہیے نہ کہ سیاسی حریفوں سے انتقام کو اپنا مقصد بنا یا جائے، صحت کی بنیادی سہولیات میاں نواز شریف کا حق ہے لیکن موجودہ حکومت نے انتقام کی آگ میں میاں نواز شریف کو اس حق سے بھی محروم کیا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لاکھوں لوگوں کے دل میاں صاحب کی محبت میں دھڑکتے ہیں اور وہ ہر وقت میاں نوازشریف کی صحت یابی کے لیئے دعاگو ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ بہت جلد میاں نواز شریف ہم سب کے درمیان ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد جمہوریت کے ٹھیکداروں نے اس ملک کو مشکلا ت میں لا کھڑا کیا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں